اپر چترال میں سرمائی کھیلوں کا آغاز، ڈپٹی کمشنر محمد علی نے افتتاح کیا

اشتہارات


بونی (چ،پ) اپر چترال ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام سرمائی کھیلوں کا آغاز ہوگیا۔ سرمائی کھیلوں کا انعقاد اپر چترال کے خوبصوت گاؤں پرواک میں کیا جارہا ہے، جمعہ کی شام ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی خان نے آئس ہاکی گراؤنڈ پرواک میں ائس ہاکی چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے علاوہ ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخوا جمشید خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال فدالکریم، اسسٹنٹ کمشنر شاہ عدنان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نوید احمد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو ربنواز خان، سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج محی الدین، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اپر چترال عثمان سیرنگ، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، عوامی نمائندے، مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے علاوہ اپر چترال اور گلگت سے آئے ہوئے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔
اس رنگارنگ تقریب کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس کے بعد ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد علی خان صاحب دیگر مہمانوں کے ساتھ ائس ہاکی چمپیئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ سرمائی کھیلوں کا یہ میلہ پانچ دنوں پر محیط ہوگی۔