اخبارات کے جعلی NOCبنانے والے گینگز اور غیر قانونی اخبارات کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا

اشتہارات

اسلام آباد (و۔ڈ) اخبارات کے جعلی NOCبنانے والے گینگز اور غیر قانونی اخبارات کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا، اس سلسلہ میں مسٹر طارق محمود پریس رجسٹرار وزارت اطلاعات اسلام آباد کی طرف سے اخبارات کے جعلی NOC اور غیر قانونی اخبارات کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے پریس رجسٹرار نے اس سلسلہ میں مورخہ 13جنوری کو چیف سیکرٹری پنجاب کو لیٹر نمبریNo.F.5(2)2022PR لکھا ہے جس میں متعلقہ محکمہ جات کے زریعے ان کے خلاف سخت کانونی کاروائی کی درخواست کی گئی تھی دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب آفس کی طرف سے متعلقہ محکموں کے ذریعہ قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNSنے وزارت اطلاعات پریس رجسٹرار آفس سے ان گینگز کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تھا اور اس سلسلے میں ایک منظم مہم چلایا تھا۔