پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین میں مسلسل اضافہ، یوٹیوب سب سے آگے

اشتہارات

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان میں سوشل میڈیا کے صارفین کی تعداد میں بڑی حد تک اضافہ ہو گیا ہے اور یہ علم تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ پاکستا ن پریس فاؤنڈیشن نے پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (PTA) کے حوالے سے بتایا ہے کہ نے ملک بھر میں سوشل میڈیا صارفین کے حوالے سے اعدادو شمار جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق اس وقت پاکستان میں 271.1 ملین پاکستانی سوشل میڈیا کے ساتھ منسلک ہیں۔ پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کے شعبے میں یو ٹیوب سر فہرست ہے جسکے صارفین کی اسوقت تعداد 71.7ملین ہے جبکہ دوسرے نمبر پر فیس بک ہے جسکی صارفین کی تعداد 57.5ملین ہے۔ سنیک ویڈیوز کے صارفین 20 ملین اور سنیپ چیٹ کے پلیٹ فارم پر 18.8ملین صارفین موجود ہیں۔ اسی طرح ٹک ٹاک صارفین کی تعداد 18.3، انسٹاگرام صارفین 15.6 اور لنکڈ ان صارفین 7.6ملین، ٹیوٹر صارفین 3.4ملین ہیں جبکہ لائکی اور بیگو پلیٹ فارم پر 4.2ملین صارفین موجود ہیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان میں حکومت اور پی ٹی اے کی طرف سے ”ڈیجیٹلائزیشن“ کی کوشش کے لئے ملک میں انٹر نیٹ سروس میں وسعت کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت کے ”ڈیجیٹل پاکستان“ وژن کو آگے بڑھانے کے لئے پی ٹی اے مسلسل کوششوں میں مصروف ہے۔