جمعرات. فروری 2nd, 2023

 پشاور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبائی اسمبلی تحلیل کیلئے سمری منگل کے روز گورنر کو ارسال کرنے کا اعلان کردیا۔وزیر اعلیٰ محمود خان نے ٹوئٹ کیا کہ قائد عمران خان کے حکم کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کیلئے سمری بروز منگل گورنر کو ارسال کردی جائے گی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ انشائاللہ تحریک انصاف دوتہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت میں آئے گی۔
واضح رہے کہپنجاب اسمبلی گزشتہ روز تحلیل ہوچکی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنرکو ارسال کی تھی جس پربلیغ الرحمان نے مقررہ وقت میں دستخط نہیں کیے اور پھر قانون کے مطابق اسمبلی از خود تحلیل ہوگئی۔