ملکی سطح پر میڈیا پالیسی مرتب کیجائے، حکومت اخبارات کے ایڈیٹراور صحافیوں کو بھی چھت فراہم کرے/غلام مرتضیٰ جٹ

اشتہارات


لاہور (خبر نگار)آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNSکی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جسکی صدارت بانی صدر جی ایم جٹ نے کی،اجلاس کے آغاز میں مرحوم ممبران چیف ایڈیٹرز/ایڈیٹرز اور ان کے اہل وعیال عزیزو اقارب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اجلاس آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS کی تین سالہ تنظیمی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اسے تسلی بخش قرار دیا گیا۔
اجلاس میں ایک قرار داد کے ذریعے وفاقی حکومت،صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا ملکی سطح پر ایک قومی میڈیا پالیسی بنائی جائے جو وفاق کی تمام اکائیوں اور اسٹیک ہولڈرز کے لئے قابل قبول ہو، اجلاس نے مطالبہ کیا کہ پرنٹ میڈیا /اخباری صنعت کو ریاست کی فلاحی صنعت تسلیم کیا جائے۔ اس کے لئے زبانی جمع خرچ کے بجائے اب عملی اقدامات کیے جائیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر فعال ساتھیوں کو فعال کرنا اورفعال ساتھیوں کو آگے لایا جائے جو فعال کردار ادا کر سکیں۔اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے عدالتی اشتہارات کے اجراء کے لئے لسٹ فائنل کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی۔
مقرین نے پنجاب ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کی متنازعہ شقوں کے خاتمہ پر اظہار تشکر اور دو سالہ کامیاب جدوجہد کا جائزہ لیا گیا اور کا میابی حاصل کرنے پر صدر ایسوسی ایشن جی ایم جٹ کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اجلاس میں.مبر شپ کے قوائد وضوابط میں تبدیلی پر بھی مشاورت کی گئی اجلاس میں مرکزی سیکرٹری کوآرڈنیشن قیصر محمود ڈار،،مرکزی پریس سیکرٹری غلام مرتضیٰ باجوہ،ممبر کور کمیٹی نواب ناظم میؤ،حافظ محمد جاوید،حافظ محمد جہانگیر،ڈاکٹر شاہد استقلال،جاوید اقبال کمبوہ،عامر چشتی،رفیق انجم،محمد سہیل،محمد شعیب چوہدری، متثر علی وقار،عمر شاہ اور دیگر نے خطاب کیا۔