چترال پریس کلب کے سالانہ انتخابات،ظہیرالدین صدرعبدالغفارجنرل سیکرٹری منتخب

اشتہارات

چترال (چ،پ) چترال پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2023 ہفتے کے روز مکمل ہوگئے جن میں اتفاق رائے سے سابق کابینہ کو برقرار رکھا گیا جسکے مطابق صدر ظہیر الدین، سینئر نائب صدر سیف الرحمن عزیز، نائب صدر میاں آصف علی شاہ، فنانس سیکرٹری نور افضل خان اور آفس سیکرٹری سید نذیر حسین شاہ شامل ہیں جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے الیکشن میں عبدالغفار کامیاب ہوگئے۔ الیکشن کی نگرانی سینئر صحافی جہانگیر جگر، فخر عالم اور بشیر حسین آزاد نے کی۔ اس موقع پر دوبارہ منتخب ہونے والے صدر ظہیر الدین نے پریس کلب کے ممبران کا شکریہ کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ان کے توقعات پر پورا ترنے کی پوری پوری کوشش کریں گے۔