چترال پریس کلب میں سینئر صحافی راحت اللہ خان کے والد مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی

اشتہارات


چترال(بشیرحسین آزاد)چترال پریس کلب کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت ظہیر الدین صدر چترال پریس کلب منعقد ہواجس میں جملہ صحافیوں و عہدہ داروں نے شرکت کی۔اجلاس میں روزنامہ آئین پشاور کے چیف ایڈیٹر راحت اللہ خان کے والد محترم حاجی پیرمحمد خان کی وفات پرانتہائی دکھ اور صدمے کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں مرحوم کی ایصال وثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔