ڈی پی او لوئر چترال ناصر محمود نے کرسمس ڈے کے سلسلے میں مسیحی کمیونٹی سے ملاقات کی

اشتہارات

چترال(چ،پ)ڈی پی او لوئر چترال ناصر محمود نے کرسمس ڈے پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور کرسچن کمیونٹی کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں کے ہمراہ کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔ مسیحی برادری کے راہنماؤں سے ملاقات میں سکیورٹی انتظامات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل سٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔کرسچن کمیونٹی ڈی پی او کو اپنی خوشی میں شریک دیکھ کر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔
ڈی پی او نے پولیس افسران واہلکاروں کو جیکٹ وہیلمٹ کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کیں اور کہا کہ کرسمس تہوار کے موقع پر لوئر چترال پولیس کرسچن کمیونٹی کیساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور انکی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔چترال کی پر امن فضاء میں ہم۔سب کو خوش دیکھنا چاہتے ہیں اور اپ سب کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔