چترال کے عمائدین کے وفد کی گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے ملاقات

اشتہارات

پشاور(چ،پ) چترال سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی عمائدین پر مشتمل ایک وفد نے خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر خدیجہ بی بی نے کی جس میں مسلم لیگ خواتین ونگ ملاکنڈ ڈویژن کی صدر بی بی جان کے علاوہ عنایت اللہ اسیر،جندولہ خان، سید عباس جان و دیگر شامل ہیں۔ وفد نے گورنر کا منصب سنبھالنے پر حاجی غلام علی کو مبارکباد پیش کیا۔ وفد نے چترال کے مختلف مسائل کے بارے صوبائی گورنر کو آگاہ کرتے ہوئے ان مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔
گورنر حاجی غلام علی نے وفد کو یقین دلایا کہ چترال کے مسائل حل کرنے کے لئے وہ اپنے منصب کے مطابق کردار ادا کریں۔