لوئر اور اپر چترال کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل،ارشد قیوم برکی لوئر چترال اور محمد علی اپر کے ڈی سی تعینات

اشتہارات

چترال(چ،پ) صوبائی حکومت نے ہفتے کے روز متعدد افسران کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری کردیا جسکے مطابق چترال لوئر کے ڈپٹی کمشنر انوار الحق کو تبدیل کرکے انکی جگہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 18کے آفیسر ارشد قیوم برکی کو ڈی سی تعینات کیا گیا ہے، ارشدقیوم برکی پی ڈی ایم اے میں بحیثیت ڈائریکٹرخدمات سرانجام دے رہے تھے۔ اسی طرح اپر چترال کے ڈی سی منظور آفریدی کو تبدیل کرکے محکمہ لیبر میں ایڈیشنل سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات سرانجام دینے والے گریڈ 18کے پی ایم ایس آفیسر محمد علی خان کو ڈی سی اپر چترال مقرر کیا گیا۔