پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے چترال بازار میں ایک ریلی نکالی گئی

اشتہارات


چترال(چ،پ) پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے گذشتہ روزچترال بازار میں ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صدر تجار یونین بشیراحمد، ضلعی صدر اے این پی عید الحسین، محمد اظہر، محمد کلیم کررہے تھے۔ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میں شرکاء بینرز اور پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے جس میں پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء کا کہناتھا کہ پاکستان میں کچھ لوگ اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے پاکستان کی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا مقصد پاکستان کے عوام اور پاکستان کی افواج کے درمیان نفرت پیدا کرنا ہے۔ جس سے ملک دشمن عناصر کو فائدہ ہو رہا ہے۔ لیکن چترال کے عوام نے اس پراپیگنڈے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ چترال کی عوام اور طلباء نے پاکستان افواج اور پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کے حق میں ریلی نکال کر یہ ثابت کیا ہے کہ چترال کے عوام مکمل طور پر اپنے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنے گے۔