پاکستان میں افراتفری پھیلانے کے لئے گھناؤنی سازش رچائی جارہی ہے، عوام متحد رہیں/مولانا خلیق الزمان

اشتہارات

چترال(بشیرحسین آزاد)شاہی مسجد چترال کے خطیب مولانا خلیق الزمان نے کہا ہے پاکستان کے پر امن ماحول اغیار کو برداشت نہیں ہو رہا ہے اسلئے وہ مختلف طریقوں سے ملک میں افراتفری پھیلانے کے درپے ہیں۔ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملہ ملک کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے،ملک کے اندر فتنہ فساد برپا کرکے اغیار مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان پر حملہ کی بھر پور مذمت کرتاہوں اور دعاگو ہوں کہ اللہ عمران سمیت تمام زخمیوں کو جلد صحت کاملہ عطاء فرمائیں انہوں نے کہا کہ اس سازش کی تحقیق کیجائے اور ملوث مجرموں کو قرار واقعی سزا دیجائے۔