ڈی پی او چترال سونیہ شمروز تبدیل، ناصرمحمود نئے پولیس سربراہ تعینات

اشتہارات

چترال(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سونیہ شمروز خان کا چترال سے تبادلہ کرکے انکی جگہ ناصرمحمود کو نیا ڈی پی او تعینات کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پروونشل پولیس آفیسر (آئی جی پولیس)نے فورس میں اعلیٰ سطحی تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں جس کے تحت ڈی پی او لوئر چترال سونیہ شمروز خان کا چترال سے تبادلہ کرکے بٹگرام کا ڈی پی او اور پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 18کے آفیسر ناصر محمود کو نیا ڈی پی او مقرر کیا گیا ہے۔ ناصر محمود اس سے قبل آئی جی خیبر پختونخوا کے پی ایس او کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔