شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے پسماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے چترال کو پچاس سال تک ٹیکس فری زون قرار دیا تھا/پیپلز پارٹی چترال

اشتہارات

چترال (چ،پ)پاکستان پیپلز پارٹی لوئر چترال کا ایک اہم اجلاس ضلعی صدر انجنیئر فضل ربی جان کی زیرصدرات مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے ضلعی صدرفضل الربی، تحصیل چیئرمین دروش شہزادہ خالد پرویز،سینئرنائب صدرشریف حسین،نائب صدرمیردولہ جان،نائب صدررحمان،جنرل سیکرٹری پی پی پی لویر چترال قاضی فیصل احمد سعید،انفارمیشن سیکرٹری نظارولی شاہ،سینئررہنمااپرچترال ابوللیث رامداثی دیگرعہدہداروں نے خطاب کرتے ہوکہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل پر توجہ دی ہے اور اپنے دور حکومت میں بلا تفریق چترال میں سینکڑوں نوجوانوں کو روز گار فراہم کرنے میں اہم کرداراداکیا ہے پیپلز پارٹی کی حکومت ہمیشہ عام آدمی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے۔اجلاس میں ممکنہ طور پر ملاکنڈ ڈویژن اور خاص کر چترال میں ٹیکس کے نفاذ اور اشیائے خورد و نوش پر سبسڈی ختم کرنے کے فیصلے کی شدیدالفاظ میں مزامت کرتے ہوئے کہاکہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے چترال کی پسماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے چترال کو پچاس سال تک ٹیکس فری زون قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی اورموجودہ صوبائی حکومت شہیدبھٹوکی طرف سیچترالی عوام کودیے گئے یادگارتحفے کو2023میں ختم کرنے کی کوشش کی ہے جو شہید بھٹو کا ویژن تھا کہ پچاس سال بعد یہ علاقہ پاکستان کے دوسرے علاقوں کے برابر ترقی کرے گا لیکن بد قسمتی سے بھٹو شہید کی شہادت کے بعد چترال کو وہ اہمیت نہیں ملی جو بھٹو شہید چاہتے تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چترال پاکستان کے دوسرے شہروں کے برابرترقی کرنے تک شہیدذوالفقارعلی بھٹوکادیاہوایہ تحفہ برقراررکھاجائے۔اگرصوبائی حکومت نے ہمارے مطالبات پرغورنہیں کیاتو ہم عوام کو لیکر سڑکوں پرآجائیں گے جس کی تمام ترذمہ داری موجودصوبائی حکومت پرعائد ہوگی۔انہوں نے مزیدکہاکہ موجود ہ صوبائی حکومت نے سرکاری گوداموں سے عوام کوگندم کی فراہمی بمد کرکے فلور میل مالکان کو این اوسی جاری کرکے ان کوفروخت کررہی ہے جوکہ سراسرزیادتی ہے اگرفلورمیلوں کوگندم کاکوٹہ دیناہے توگندم کی کوٹہ بڑھا کر دیا جائے۔پی پی پی اس عوام کش اقدام کی بھرپورمزامت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چترال کے 40فی صدغریب عوام سرکاری گوداموں سے گندم خریدکراپنی روزمرہ کی زندگی گزارتے ہیں اورفلورمیل کی آٹاکم آمدنی والے حضرات نہیں خریدسکتے ہیں۔