وادی لاسپور میں گندم کی قلت کو دور کیا جائے ورنہ ضلعی ہیڈ کوارٹر میں دھرنا دینگے/سہروردی خان یفتالی

اشتہارات

چترال(بشیرحسین آزاد)وادی لاسپور میں گندم کی قلت کی وجہ سے علاقے کے عوام نے تھانہ ہرچین کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر سیاسی وسماجی شخصیت سہروردی خان یفتالی نے کہا کہ اگر لاسپور کے عوام کی جائز حقوق کی پاسداری نہیں کی گئی تو احتجاج کے طور پر وادی لاسپور کے عوام کو ساتھ لے کر ہیڈ کوارٹر بونی کا رخ کرکے بھوک ہڑتال کیا جائیگا۔اُنہوں نے سیاسی نمائندگان سمیت تحصیل چیئرمین مستوج سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کو مزید تنگ نہ کریں۔علاقے کی 90فیصد عوام نے مجھے ووٹ دیا ہے اس لئے میرا فرض بنتا ہے کہ ان کی حقوق کے لئے بات کروں اور اگر جلد مسئلے کا حل نہیں نکالا گیا تو وی سی چیئرمین سمیت دیگر نمائندگان کو ساتھ لیکر ڈی سی آفس بونی کے سامنے بھوک ہڑتال کرنے پرمجبور ہونگے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل چیئرمین کو اس سنگین مسئلے کو ضلعی انتظامیہ کے سامنے اُٹھاکر علاقے کو وافر مقدار میں گندم فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے لوگوں کی فصل ضائع ہوگئے ہیں۔انتظامیہ کو علاقے میں آکرنقصانات کا جائز لینا چاہیئے۔یوٹیلیٹی اسٹور میں اشیاء ضروریہ کی عدم دستیابی پر اُنہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹور میں صرف ٹیشو پیپر کے علاوہ اور کچھ بھی دستیاب نہیں۔