الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو نا اہل قرار دیدیا، تحریک انصاف کی ملک گیر احتجاج

اشتہارات

چترال(چ،پ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں بددیانتی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے نااہل قرار دیدیا۔ توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ 19ستمبر کو محفوظ کر لیا گیا تھا جسے آج 21اکتوبر بروز جمعہ سنایا گیا۔ الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بنچ نے توشہ خان ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو بد دیانتی کا مرتکب ٹھراتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 62,63کے تحت عوامی عہدے کے لئے نااہل قرار دیدیا۔
اس فیصلے کے بعد ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے سخت احتجاج شروع کیا اور سڑکوں پر نکل آئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسمیت تمام صوبائی دارالحکومتوں اور ملک بھر میں احتجاج شروع ہوگئے۔
چترال میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے ضلعی صدر شہزادہ امان الرحمن اور جنرل سیکرٹری فخر اعظم کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا، دروش میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے مین چوک کو بند کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔