محکمہ معدنیات کی طرف سے غریب عوام کے ساتھ زیادتی ناقابل قبول ہے/قاری جمال عبدالناصر

اشتہارات


چترال (نامہ نگار) معروف مذہبی اور سیاسی شخصیت و جمعیت علماء اسلام چترال کے سنیئر نائب امیر قاری جمال عبدالناصر نے محکمہ معدنیات چترال کی طرف سے غریب عوام کے ساتھ زیادتی نا قابل قبول ہے ایک طرف عوام سیلاب سے متاثر ہوکر پریشان حال ہیں تو دوسری طرف محکمہ معدنیات دریاکے کنارے عوام کو ریت اور بجری لانے سے منع کرکے موسم سرما کے آنے سے پہلے تعمیراتی کاموں کی بروقت تعمیر میں رکاوٹ ڈال رہی ہے جس کی وجہ سے عوام شدید اضطراب سے دوچار ہیں جبکہ محکمہ کی اس بے جا ہٹ دھرمی سے سرکاری تعمیراتی کام بھی تاخیر سے دوچار ہونگے اور ساتھ ساتھ غریب مزدور کاربھی معاشی مشکلا ت سے دوچار ہونگے۔ میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں قاری جمال عبدالناصر نے کہا کہ محکمہ معدنیات چترال کی طرف سے غریب عوام کے ساتھ یہ زیادتی قابل قبول نہیں اور اسکے خلاف عوام میدان میں نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سیلاب کی وجہ سے چترال کو آفت زدہ قرار دیا ہے جبکہ محکمہ معدنیات ریت بجری لانے پر پابندی لگاکر چترالی عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کر رہی ہے جو انتہائی نا مناسب اقدام ہے،اگر محکمہ کو ریت بجری پر مناسب ٹیکس لینا قانونی طور پر نا گزیر ہے پھر بھی عوام مجبوری کے باوجود مناسب ٹکس دینے سے انکاری نہیں ہیں اس کے باوجود عوام کو تنگ کرناعوام کے ساتھ ظلم اور متیجتا چترال کے پر امن ماحول کو برباد کرنے کے مترادف ہے لہازا اس سلسلے میں صوبائی حکومت فوری ایکشن لیکر چترال کے آفت زدہ عوام کے مشکلات کا خاتمہ کریں۔ڈپٹی کمشنر لوئیر اور اپر چترال اس سلسلے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے اس مسئلے کو کسی بڑے احتجاج سے قبل ہی حل کرائیں ورنہ عوام مجبورا اس سلسلے میں ہر سطح پر احتجاج کی راہ اپنائیں گی۔