پاک فوج اور غیور عوام نے ہر آفت میں تاریخی کردار ادا کیا/جی ایم جٹ

اشتہارات

اسلام آباد (پ ر) پاک فوج اور پاکستان کی غیور عوام نے ہر آفت میں تاریخی کردار ادا کیا ہے موجودہ حالات میں پاکستان کی غیور عوام نے سیلاب متاثرین کی بے مثال مدد کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی ® APRNSکے صدر جی ایم جٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مقامی اخبارات نے یو سی سطح تک عوامی شعور کی بیداری کے لئے بھر پور کمپین چلائی اور عام آدمی نے سیلاب متاثرین کے ریلیف پروگرام اور کیمپوں میں اپنی حیثیت سے بڑھ کر حصہ ڈالا،آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی ® APRNSکے صدر جی ایم جٹ نے عسکری،سیاسی قیادت،مذہبی اور سماجی تنظیموں کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔