پیر. اگست 8th, 2022


دروش(چ،پ) تحصیل دروش کے مختلف ویلج کونسلز سے نو منتخب یوتھ کونسلرز نے تحصیل سطح پر اپنا ”فورم“ تشکیل دیا ہے۔ اس حوالے سے گذشتہ دنوں دروش میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف علاقوں سے نومنتخب ویلج کونسل یوتھ کونسلرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد یوتھ فورم کی تشکیل کا فیصلہ کر لیا گیا اور فورم کے لئے محمد الیاس کو سرپرست اعلیٰ، خواجہ آفتاب الدین کو صدر اور زبیر علی کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ دیگر عہدیداروں میں الطاف احمد سنیئر نائب صدر، رشید اکبر نائب صدر، رحمت اللہ نائب صدر، آصف بیاض ڈپٹی سیکرٹری، فیاض احمد ڈپٹی سیکرٹری، معراج الدین ایڈیشنل سیکرٹری اور جواد احمد انفارمیشن سیکرٹری شامل ہیں۔