ایس پی نذیر احمد اپر چترال کے ڈی پی او تعینات، چارج سنبھال لیا

اشتہارات

بونی (چ،پ)ضلع اپر چترال کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار تنولی کا تبادلہ کرکے انکی جگہ نذیر احمد (SP) کو نیا ڈی پی او تعینات کیا گیاہے، نو تعینات ڈی پی او نذیر احمد نے بدھ کے روز چارج سنبھال لیا۔ نئے ڈی پی او اپر چترال کی پولیس لائن آمد پر ایس پی انوسٹی گیشن اپر چترال محمد ستار خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اپر چترال احمد عیسٰی خان،ایس ڈی پی او سرکل مستوج محی الدین و دیگر افسران نے استقبال کیا، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈی پی او کو سلامی پیش کی۔ڈی پی او نے یادگار شہدا ء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ ڈی پی او پولیس ہیڈ کوارٹر میں افسران اور دفتری عملے سے تعارفی ملاقات کی۔
ڈی پی او نے اپنے آفس میں پولیس کے افسران بالا کے ساتھ میٹنگ میں افسران پر زور دیا کہ وہ پولیس کا امیج بہتر بنانے کیلئے کام کریں، عوام کی خدمت کریں اور جو بھی سائل پولیس اسٹیشن میں آجائے اسکی رپورٹ فی الفور درج کرایا جائے۔ رپورٹ پر ملزم کو فوراً گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے اور تھانے میں آنے والے ہر سائل کے ساتھ شفقت اور نرم لہجے میں بات کریں۔انہو ں نے افسران پر زور دیتے ہوئے کہا تمام افسران اور اہلکار رشوت اورسفارش سے اجتناب کریں گے اور جس افسر یا اہلکار کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو ڈی پی او کے دفتر میں آکر اپنا مسئلہ بتا دیں اور یہیں سے مسائل ہونگے۔