پیر. اگست 8th, 2022

اپر چترال(چ،پ)پاکستان تحر یک انصاف اپرچترال کے سینئر رہنما رحمت غازی خان نے این ایچ اے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے ادارے کو چاہیے تھا کہ وہ بھاری مشینری کے ذریعے ریشن میں شادیر کے مقام پر بھاری مشینری لگا کے کام شروع کرادیتا مگر این ایچ اے نے غیر ضروری علاقوں میں بھاری مشینری لگا دیاجس کی وجہ سے ریشن شادیرکے مقام پر روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گیاجس سے اپر چترال کے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپرچترال کے عوام وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان اوردیگرمجاز اتھارٹی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو پا بند کیا جائے کہ ریشن شادیرکے مقام پر متاثرہ روڈ کو کھول جلد از جلد بحال کریں۔انہوں نے مزیدکہاکہ روڈ سے متاثرہ زمین ملکان کوسابقہ اورموجودہ معاوضہ فوری اداکیاجائے جن کی فصلیں اورباغاٹ کاٹ کراورمکانات گراکرروڈ بنایاگیاتھاجو 15مہینوں سے اپنے فریادلے کردربدرکی ٹھوکریں کھاتے ہیں۔