ریشن کے مقام پر دریائے مستوج کی کٹائی سے بھاری نقصان، چترال گلگت مرکزی شاہراہ متاثر

اشتہارات

ریشن(چ،پ) اپر چترال کے مختلف علاقوں میں گلیشئرز کے پگھلنے کے نتیجے میں جہاں مختلف نالوں میں طغیانی کے بعد سیلابی صورتحال نے تباہی مچا دی ہے وہیں دریائے یارخون میں بھی زبردست طغیانی آئی ہے جسکی وجہ سے دریائے یارخون بپھر چکا ہے۔ اپر چترال کے حسین گاؤں یشن میں مختلف مقامات پر دریائے یارخون نے زمینات کی کٹائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جسکی وجہ سے بھاری نقصانات ہوئے ہیں،متعدد مکانات کو خالی کرکے گھروں سے سامان منتقل کردئیے گئے ہیں۔ آخری اطلاعات کے مطابق ریشن میں شادیر کے مقام پر دریائے کے کٹاؤ کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر چترال گلگت روڈ کا حصہ بری طرح متاثر ہوچکا ہے اور اسے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
نوٹ: اس حوالے سے خبر اپڈیٹ کی جائے گی۔