سی سی ڈی این کو دوبارہ فعال بنانے کا فیصلہ/ رحمت الٰہی کو نیا چیئرمین منتخب کرلیا

اشتہارات


چترال (چ،پ)چترال بھر کے لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز (LSO)کے نیٹ ورک ”چترال کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک“ (CCDN) کیلئے نئے چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایل ایس اوز کی نمائندہ تنظیم سی سی ڈی این کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبران نے تنظیم کو دوبارہ فعال بنانے کا فیصلہ کرلیا تاکہ کمیونٹی کی خدمت کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع کیا جا سکے۔ اس اجلاس میں اے وی ڈی پی کے چیئرمین رحمت الٰہی کو سی سی ڈی این کا چیئرمین مقرر کیا گیا، دیگر عہدیداروں میں گاڈو کے نذور شاہ کو وائس چیئرمین، کے آئی ڈی پی کے عبدالغفار کو سیکرٹری، پیڈو کے پنین خان کو فنانس سیکرٹری، سی سی ایس ڈی کے عرفان کو انفارمیشن سیکرٹری اور قاضی فضل احمد (ڈی اے ڈی پی) کو جوائنٹ سیکرٹری شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سی سی ڈی این کافی سرگرمی کے ساتھ سماجی و دیہی ترقی کے کاموں میں پیش پیش تھی لیکن گذشتہ تین چار سالوں میں یہ تنظیم عملاً غیر فعال ہو چکی تھی جسکے بعد ذرائع کے مطابق چترال کے اکثر ایل ایس اوز کے رجسٹریشن رینیول کا مسئلہ بھی درپیش رہا۔ان حالات میں سی سی ڈی این کے ممبر اداروں نے فوری طور پر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیا چیئرمین منتخب کرلیا ہے۔