عشریت پولیس کی بڑی کارروائی، پشاور سے 8کلوگرام چرس چترال پہنچانے کی کوشش ناکام بنادیا،ملوث شخص گرفتار

اشتہارات

چترال(چ،پ)چترال پولیس تھانہ عشریت نے پشاور سے بڑی مقدار میں چرس چترال سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملوث شخص کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ عشریت کے ایس ایچ او فیصل احمد کی سربراہی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پشاور سے چترال آنے والی گاڑی سے 8کلوگرام چرس برآمد کرکے سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملوث شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ عوامی حلقوں نے منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائی جاری رکھنے پر چترال پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔