جشن شندور کا آغاز آج ہورہا ہے، فائنل میں صدر مملکت یا وزیر اعظم اور آرمی چیف شرکت کرینگے/ڈی سی چترال لوئر

اشتہارات

چترال(محمدرحیم بیگ) خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کے زیر اہتمام دنیاکے بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں سہ روزہ شندور پولو فیسٹول کا آغازآج یکم جولائی سے ہورہا ہے جس میں چترال (خیبر پختونخوا) اور گلگت بلتستان کی چھ، چھ ٹیموں کا ایک دوسرے سے ٹکراؤ ہوگا۔شندور پولوفیسٹیول کے حوالے سے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لوئرچترال انورالحق نے کہاکہ جشن شندور کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں اور فیسٹول میں شرکت کرنے والوں کو زیا دہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ان کاکہنا تھاکہ ا س سال جشن شندور میں زیادہ رنگینیاں پیدا کرنے اور اسے شایان شان طریقے سے منعقد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی ہے جوکہ کووڈ 19کی وجہ سے گذشتہ دو سالوں کے وقفے کے بعد منعقد ہورہی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ شندور میں خیمہ بستی آباد ہونے کے بعد ابھی سے جنگل میں منگل کا سماں پید ا ہوگیا ہے اور بڑی تعداد میں ملک کے دیگر حصوں اور بیرون ملک سے سیاح یہاں پہنچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یکم جولائی کو جشن کا افتتاح چیف منسٹر خیبر پختونخوا محمود خان کریں گے جبکہ 2جولائی کو گلگت بلتستان کا گورنر یا وزیر اعلیٰ مہمان خصوصی ہوں گے اور 3جولائی کو اختتامی تقریب میں صدر پاکستان یا وزیر اعظم کے ساتھ آرمی خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔