پیپلز پارٹی کے سنیئر راہنماء جاوید اختر پارٹی کے صوبائی کونسل کے رکن بن گئے

اشتہارات


پشاور (چ،پ)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال لوئر کے سنیئر راہنما و سابق ضلعی سنیئر نائب صدر جاوید اختر کو پارٹی کے صوبائی کونسل کا رکن مقرر کیا گیا۔ اس حوالے سے پارٹی کے صوبائی آفس سیکرٹری حاجی طلاء محمد کی طرف سے باضابطہ طور پر اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جاوید اختر پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن ہیں اور اسوقت سنیئر راہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔