اپر چترال میں ٹیلی نار کی ناقص سروس کے خلاف لاسپور میں احتجاجی مظاہرہ

اشتہارات


اپر چترال(چ،پ) اپر چترال میں ٹیلی نار کی ناقص سروس کے خلاف لاسپور کے عوام احتجاج پر اتر آئے۔ احتجاجی مظاہرے میں سابق امیدوار تحصیل چیرمین شپ مستوج سہروردی خان یفتالی،چیرمین وی سی ہرچین بروک شیراعظم،چیرمین سورلاسپور محمد وزیر خان، چیرمین وی سی چیئرمین پھردل آمان شاہ سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ عمائدین نے وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان، ایم این اے چترال عبد الاکبر چترالی و ڈپٹی کمشنر لوئر و اپر چترال سے مطالبہ کیا کہ ٹیلی نار سروس میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کریں۔ گزشتہ کئی سال سے اپر چترال بالخصوص وادی لاسپور میں ٹیلی نار کمپنی کی سروس انتہائی ناقص رہی ہے۔اس حوالے علاقے کے نمائندے کئی بار حکام بالا کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروا چکے ہیں مگر علاقے میں چلنے والے نیٹ ورک کی سروس میں بہتری نہ آسکی۔
علاقے کے عمائدین نے حکام بال سے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر سروس بحال نہ کرنے کی صورت میں ٹیلی نار کے ٹاور کو اتار دیا جائے گا۔
مقررین نے کہا کہ انھوں نے ضلعی انتظامیہ و متعلقہ تھانہ میں کئی بار درخواست دی ہے لیکن کوئی عمل درامد نہیں ہوا۔ اب عوام خود ایکشن لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ٹیلی نار کے ناقص سروس کی وجہ سے صارفین تنگ آچکے ہیں۔