بدھ. اگست 17th, 2022

اسلام آباد (خبر نگار) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی® APRNSنے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ پرنٹ میڈیا انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے، کاغذ اور دیگر پرنٹنگ مٹیریل کو ٹیکس فری کیا جائے۔ آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNSکے صدر غلام مرتضیٰ جٹ نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت تبدیلی سرکار کے دور میں پرنٹ میڈیا کے ریجنل/ مقامی اخبارات کا بدترین معاشی قتل کیا کیا اورٹاؤٹ مافیا کو خوب نوازا گیا جبکہ تبدیلی سرکار کی ناقص پالیسیوں اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے اخبارات کی پرنٹنگ نہایت مشکل ہو چکی ہے کاغذ،پلیٹ اور پرنٹنگ مٹیریل کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے اور ڈیلر مافیا بھی بے لگام ہو چکا ہے، اب جبکہ جمہوری جماعتوں کا اتحاد حکومت بنانے میں کامیاب ہو چکا ہے، اب فوری طور پر پرنٹ میڈیا انڈسٹری کے ریجنل/ مقامی اخبارات کو بحران سے نکالنے کیلئے انقلابی اقدامات کئے جائیں۔