چترال کے بزرگ سیاست دان اور سابق وزیر مملکت شہزادہ محی الدین کو سیردور دروش میں سپرد خاک کیا گیا
چترال (چ،پ) چترال کے بزرگ سیاستدان اور سابق وزیر مملکت شہزادہ محی الدین کو جمعرات کے روز سیر دور دروش میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ ان کا گزشتہ روز طویل علالت کے بعد بدھ کے روز اسلام آباد میں انتقال ہوا تھا۔
نماز جنازہ میں ارندو سے بروغل تک ہزاروں افراد شریک ہوئے جن میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما اور کارکن بھی شامل تھے۔
یاد رہے کہ شہزادہ محی الدین چار مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن، وفاقی وزیر، نگران صوبائی وزیر، دو مرتبہ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل اور ایک ضلع ناظم رہ چکے تھے اور چترال کی سیاست پر تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک انکا راج رہا۔ انہوں نے سیاست میں رواداری، باہمی تعاؤن اور برداشت کو پروآ ن چڑھایا۔ شہزادہ محی الدین مرحوم ذاتیات کی سیاست، علاقائی اور قومیت کی بنیاد پر سیاست کرنے کے کٹر مخالف تھے۔
شہزادہ محی الدین کی وفات پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد خان نے تعزیت کا اظہار کیا اور انکی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔