بابائے سیاست شہزادہ محی الدین کی وفات پر یس کلب چترال کا تعزیتی اجلاس

اشتہارات


چترال(بشیرحسین آزاد)چترال کے بزرگ سیاستدان اور سابق وزیر مملکت شہزادہ محی الدین کو جمعرات کے روز سیر دور دروش میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ ان کا گزشتہ روز طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال ہوا تھا۔ نماز جنازہ میں ارندو سے بروغل تک ہزاروں افراد شریک ہوئے جن میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما اور کارکن بھی شامل تھے۔
دریں اثنا چترال پریس کلب میں صدر ظہیر الدین کے زیر صدارت منعقدہ تعزیتی اجلاس میں شہزادہ محی الدین کے وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہارِ کرتے ہوئے اسے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ اجلاس میں چترال کی تعمیر و ترقی میں مرحوم کی کردار اورسیاست میں شرافت متعارف کرنے کو سراہا گیا۔