جمعہ. مئی 20th, 2022

چترال(چ،پ) عہد ساز شخصیت پاکستان کے بزرگ سیاستدان شہزادہ محی الدین انتقال کر گئے۔ خاندانی ذارائع کے مطابق شہزادہ محی الدین بدھ کی صبح اسلام آباد میں وفات پا گئے۔ انکی نمازی جنازہ کل 28اپریل بروز جمعرات دن 10بجے سیردور دروش میں ادا کی جائے گی۔ شہزادہ محی الدین کی وفات سے نا صرف چترال بلکہ پاکستان کے پارلیمانی سیاست کا ایک باب بند ہو گیا۔
شہزادہ محی الدین اپنے سیاسی کیرئیر کے دوران وفاقی وزیر، ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین، ضلع ناظم، متعدد پارلیمانی کمیٹیوں کے چیئرمین اور ممبر رہے ہیں جبکہ ایک مرتبہ نگران صوبائی وزیر بھی رہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔