بونی میں انٹرنیٹ کی سروس کو بہتر بنایا جائے، ناقص سروس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے

اشتہارات

بونی(افگن رضا) اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں انٹرنیٹ کی ناقص سروس سے صارفین پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں، بار بار درخواست کرنے کے باوجود انٹرنیٹ سروس میں بہتری نہیں لائی جارہی۔ اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ ہم پی ٹی سی ایل کے بلز باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں مگر اس کے باجود ہمیں ناقص سروس مل رہی ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ آجکل تعلیم، کاروبار غرض ہر شعبے میں انٹرنیٹ کی اہمیت بڑھ چکی ہے، مگر اپر چترال میں ناقص سروس کی وجہ ہر شعبہ زندگی سے منسلکہ افراد بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ بونی میں انٹر نیٹ سروس کی بہتری کی طرف توجہ دی جائے اور فوری طور پی ٹی سی ایل کے بوسیدہ اور پرانے کیبل بھی تبدیل کئے جائیں۔