اپر چترال کے گاؤں آوی میں کھلی کچہری کا انعقاد، ڈپٹی کمشنر سمیت سرکاری محکموں کے سربراہوں کی شرکت

اشتہارات

بونی (چ،پ)صوبائی حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیر اہتمام گاؤں اوی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور آفریدی،اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نو منتخب تحصیل چیئرمین سردار حکیم سمیت تمام سرکاری محکموں اور غیر سرکاری اداروں کے سربراہان اور نے شرکت کی۔علاقے کے عوام کثیر تعداد میں شریک ہوئے اور ڈپٹی کمشنر کو اپنے مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور آفریدی نے بعض مسائل موقع پر حل کردئیے جبکہ دیگر مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کر دئیے۔ گاؤں اوی میں پہلی مرتبہ کھلی کچہری منعقد کرنے پر اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا شکریہ ادا کیا۔