بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں لوئر چترال میں 4دنوں کے لئے دفعہ 144نافذ

اشتہارات

چترال (نامہ نگار) محمد انوارالحق ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے لوکل گورنمنٹ الیکشن2022؁ء کے تناظر میں اور امن و امان کی بحالی کے لیے ضلع میں چار دنوں کے لئے دفعہ 144نافذ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ضلع چترال لوئرمیں تمام تر اجتماعات، ریلیوں، جلوسوں،، ڈبل سواری، گاڑیوں میں کالے شیشے کے استعمال،کھلے تیل کی خرید و فروخت، کیمیکل اشاء کی خرید و فروخت، لاوڈ سپیکر کے استعمال اور حساس پولنگ سٹیشنز سے پانچ سو میٹر کے فاصلے پر سیاسی اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں کسی بھی قسم کے ہتھیار کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ہتھیار ساتھ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی۔
ضلع کے اندر دفعہ 144چار دنوں یعنی 30مارچ سے لیکر 2اپریل تک نافذ العمل رہے گا اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔