دروش سے تعلق رکھنے والے ٹیچر گل محمد کی امریکہ میں ایکس چینج پروگرام میں شرکت

اشتہارات

دروش(جہانریب) دروش سے تعلق رکھنے والے ہونہار ٹیچر گل محمد کی امریکہ میں ایک تربیتی پروگرام کیلئے سلیکشن ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق دروش سے تعلق رکھنے والے ٹیچر گل محمد نے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ہونے والے پروگرام ”ٹیچرز ایکسیلنس اینڈ ایچیومنٹ“پروگرام کے تحت امریکی ریاست اماہا میں یونیورسٹی آف نیبراسکا میں 6ہفتوں کے ایک ایکس چینج پروگرام کیلئے کوالیفائی کرکے اس وقت امریکہ میں موجود ہیں۔ اس ایکس چینج پروگرام میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے 24ٹیچرز امریکہ کے مذکورہ یونیورسٹی میں ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد اس شعبے میں دو ممالک کے درمیان تعلقات کار کو بڑھایا جا سکے اور پاکستان سے امریکہ جانے والے اساتذہ وہاں پر پاکستان کے کلچر، تعلیمی معاملات اور معاشرے کے بارے میں امریکہ ہمکاروں کو آگاہ کریں گے اور دوسری طرف امریکی کلچر، تعلیمی شعبے اور سوسائٹی کے بارے میں انہیں بتایا جائے گا۔ اس پروگرام میں ان اساتذہ کی نامور امریکی شخصیات جن میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں، کیساتھ بھی انکی نشست ہوگی۔ ان ممتاز امریکیوں میں امریکہ کے فرسٹ لیڈی کے علاوہ اراکین سینٹ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گل محمد نے ابتدائی تعلیم دروش پبلک سکول سے حاصل کرنے کے بعد گورنمنٹ ڈگری کالج چترال سے انگریزی میں گریجویشن کی جبکہ عبدالولی خان یونیورسٹی سے اپلائیڈ لینگوسٹکس میں ماسٹرز کی ڈگری امتیازی حیثیت سے پاس کرکے گولڈ میڈل بھی حاصل کر چکے ہیں۔ موصوف اس وقت محکمہ تعلیم چترال میں سنیئر سی ٹی استاذ کی حیثیت سے فرائض ادا کر رہے ہیں۔