دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہوکر شہید ہونے والی لیڈی ہیلتھ ورکر کے اہل خانہ کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے/عوامی حلقے

اشتہارات

بونی (افگن رضا) لیڈی ہیلتھ ورکر اپر چترال شیشہ بی بی مرحومہ جوکہ کل پولیو ڈیوٹی کے دوران حرکت قلب بندہونے کی وجہ سے شہید ہوچکے ہیں، متوفیہ نے صحت کی خرابی کے باوجود اپنی خدمات نہایت ایمانداری سے نبھائی، پولیو وائرس کے خلاف مہم میں اپنی فرائض انجام دے رہی تھی۔ان کی نوکری ختم ہونے میں تقریبا ایک سال رہ گیا تھا۔ متوفیہ لیڈی ہیلتھ ورکر خورانڈوک آوی کے شمس الرحمان کی اہلیہ تھی جنکی پانچ بچیاں ہیں اور تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کو اکیلے نہ چھوڑیا جائے اور اس فیملی کی ہر ممکن طریقے سے مدد کی جائے۔