بونی میں تحریک انصاف کا ضلعی دفتر کا افتتاح کردیا گیا، ویلج کونسل امیدواروں میں پارٹی ٹکٹس کی تقسیم

اشتہارات

بونی (افگن رضا) پاکستان تحریک انصاف اپر چترا ل کے کوآرڈنیٹر سید حبیب اللہ نے بونی میں اپر چترال کیلئے پارٹی کے ضلعی دفتر کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر پارٹی کی طرف سے تحصیل چیئرمین کے امیدوار سردار حکیم سمیت دیگر راہنماء اور کارکنان موجود تھے۔ پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سید حبیب اللہ اور سردار حکیم نے کہا کہ الیکشن میں کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ کارکنان بھرپور انداز میں کمپین چلائیں، انہوں نے چترال کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران کئے گئے خدمات کا ذکر بھی کیا۔
اس موقع پر پارٹی کی طرف سے مختلف ویلج کونسلوں کے لئے نامزد امیداروں میں پارٹی ٹکٹ تقسیم کئے گئے۔