ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ضلع میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

اشتہارات

بونی(افگن رضا) ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور آفریدی نے ضلع میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب گذشتہ روز گہلی بونی میں منعقد ہوئی جسمیں ڈپٹی کمشنر منظور آفریدی، ڈی پی او اپر چترال ذوالفقار تنولی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان الدین، اسمٰعیلی کونسل اپر چترال کے صدر امتیاز عالم و دیگر عمائدین اور تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے شر کت کیں۔ ا س موقع پر پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔ شجرکاری مہم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے اپر چترال عوام سے اپیل کی وہ اس مہم کو کامیاب بنائیں اور زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ چترال کی خوبصورتی میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی مسائل پربھی قابو پایا جا سکے۔