اپر چترال میں ریسکیو1122کی آسامیوں کو ضلع کے بجائے زونل کوٹے میں رکھنا علاقے کے ساتھ زیادتی ہے/سہروردی خان یفتالی

اشتہارات

چترال (بشیرحسین آزاد)اپرچترال کے سیاسی وسماجی رہنماوں نے اس بات پرتشویش کااظہارکیاہے کہ بونی کے لئے منظورہونے والے ریسکیو1122میں سکیل 1سے پندرہ تک ملازمین کی بھرتی میں ضلعی کوٹہ ختم کرکے ان پوسٹوں کوزونل کوٹے میں رکھاگیاہے اس زونل کوٹے کے تحت یہ اپرچترال کاچھٹامحکمہ ہوگاجس کے کلاس فورملازمین بھی سوات سے بھیجے جائیں گے۔ایک اخباری بیان میں تحصیل چیئرمین مستوج کے امیدوارسہروردی خان یفتالی نے تمام سیاستدانوں سے اپیل کی ہے کہ سیاسی وابستگی سے بالاترہوکراس ظلم کے خلاف آوازاُٹھائیں اوراس کوباقاعدہ مہم بناکرآگے بڑھائیں تاکہ اپرچترال کے بے روزگارجوانوں کاحق ضائع نہ ہو۔ اس سے پہلے پانچ محکموں میں باہرسے کلاس فورملازمین بھرتی کئے جاچکے ہیں جوبڑاظلم ہے۔