پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین کی تعیناتی نہ ہونے سے پرنٹ میڈیا کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے APRNS/

اشتہارات

اسلام آباد ( پریس ریلیز )آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی (APRNS)کے صدر غلام مرتضیٰ جٹ،جنرل سیکرٹری احسان احمد سحر اور ممبران کور کمیٹی نے کہا ہے کہ پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین کی تعیناتی نہ ہونے سے پرنٹ میڈیا کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، پریس کونسل آف پاکستان اس وقت غیر فعال ہے اور کافی عرصہ سے چیئرمین کی تعیناتی نہ کی گئی ہے۔پریس کونسل آف پاکستان کو فعال بنانے کے لئے ہم وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پرنٹ میڈیا فرینڈلی شخصیت کو پریس کونسل آف پاکستان کا چیئرمین تعینات کیا جائے تاکہ پرنٹ میڈیا کے مسائل کو حل کرنے میں پیش رفعت ہو سکے۔