ادبی تاریخ میں پہلی مرتبہ دروش کے مشہور گاؤں گوس میں محفل مشاعرہ کا انعقاد

اشتہارات

دروش(نامہ نگار) انجمن ترقی کھوار حلقہ دروش کے زیر اہتمام دروش کے ادبی تاریخ میں پہلی مرتبہ مشہور گاؤں ”گوس“ میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشاعرے میں 30سے زائد شعراء نے شرکت کیں جن میں دروش کے مقامی شعراء کے علاوہ دیگر علاقوں سے بھی شعراء شامل تھے۔ انجمن ترقی کھوار حلقہ دروش کی نئی کابینہ سازی کے بعد نئے عہدہ داروں کی طرف سے یہ پہلا مشاعرہ تھا جو امیدوں سے بڑھ کر کامیاب ہوا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجمن ترقی کھوا ر حلقہ دروش کے صدر اعجاز احمد اعجاز نے اس مشاعرے کے انعقادکو انجمن کی سرگرمیوں کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم مشاعروں کے اس سلسلے کو بڑھائیں اور اس میں سینئر شعراء کے ساتھ ساتھ نوجوان شعراء کی بھی حوصلہ افزائی کرینگے تاکہ وہ بھی کھوار ادب کی خدمت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ گوس جیسے دورافتادہ اور پسماندہ علاقے میں محفل مشاعرہ کا انعقاد اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے منتظمین کا شکریہ ادا کیااور انہیں مبارکبا د دی۔