تحصیل چیئرمین مستوج کیلئے 12اور تورکہو موڑکہو کیلئے7امیدواروں نے کاغذات جمع کرادئیے

اشتہارات

چترال(چ،پ) بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ضلع اپر چترال کے دو تحصیلوں کے چیئرمین کی نشست کیلئے مجموعی طور پر 19امیدواروں نے کاغذات جمع کرادئے ہیں۔ ریٹرننگ آفیسرز کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تحصیل مستوج کی چیئرمین شپ کے لئے 12امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دئیے جن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیر اللہ، پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد پرویز لال، پاکستان تحریک انصاف کے سردار حکیم، وزیر خان اور زار بہار، عوامی نیشنل پارٹی کے فضل الرحمن کے علاوہ محسن حیات، سہروردی خان، زاہد علی اکبر، سید ناصر علی شاہ، سید امیر حسین شاہ اور احمد ولی شاہ شامل ہیں۔
تحصیل تورکہو موڑکہو سے 7امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں جمعیت علماء اسلام کے مولانا فتح الباری، جماعت اسلامی کے مولانا جاوید حسین،پیپلز پارٹی کے مستنصرالدین، مسلم لیگ ن کے محمد وزیر، تحریک انصاف کے میر جمشید احمداور محمد ہارون اور فخرالدین شامل ہیں۔