تحصیل چیئرمین کی نشست؛ تحصیل چترال سے 8اور دروش سے 11امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

اشتہارات

چترال(چ،پ) تحصیل چیئرمین چترال اور دروش کے لئے مجموعی طو ر پر 19امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی تاریخ گزرنے کے بعد سامنے آنے والے تفصیلات کے مطابق ضلع لوئر چترال کے تحصیل چترال سے کل 8امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں جن میں تحریک انصاف کے شہزادہ امان الرحمن، جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبدالرحمن، پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصل احمد سید، جماعت اسلامی کے وجیہ الدین، پی ٹی آئی کے محمد یعقوب خان کے علاوہ آزاد امیدواروں میں شہزادہ رضا ء الملک، گرم چشمہ سے امیراللہ، کجو سے رشید احمد شامل ہیں۔
اسی طرح تحصیل چیئرمین دروش کی نشست کے لئے 11امیدواروں نے کاغذات جمع کئے ہیں جن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شہزادہ خالد پرویز، عوامی نیشنل پارٹی کے خدیجہ بی بی، تحریک انصاف کے حاجی سلطان محمد، جمعیت علماء اسلام کے شیر محمد، پاکستان مسلم لیگ ن کے شہزادہ شوکت الملک، جماعت اسلامی کے روئیدار احمد ساجد اور اکرام حسین، پیپلز پارٹی کے سہراب خان کے علاوہ آزاد امیدوار امیر نہراب خان، ضیاء الدین اور عبادالرحمن شامل ہیں۔