اپر چترال کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت محمد پرویز لال نے پیپلز پارٹی کو خیرباد کہہ دیا،مسلم لیگ میں شمولیت

اشتہارات


بونی(چ،پ) اپر چترال کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر پرویز لال نے پیپلز پارٹی سے ناطہ توڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سرگرم راہنماء پرویز لال نے مختلف امور میں پارٹی قیادت کے ساتھ اختلافات کے بعد پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے چترال پوسٹ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے پرویزلال نے کہا کہ پیپلز پارٹی کیلئے میری خدمات اور قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، بھرپور محنت کرکے میں اور میرے ساتھیوں نے پیپلز پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچایااور اپر چترال میں پارٹی کو فعال بنایا مگر بعض لابی پارٹی کو یرغمال بناچکے ہیں اور پارٹی کے اندر فیصلہ سازی میں جمہوری اصولوں کے برخلاف اقرباء پروری اور ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر فیصلے کر نے میں مصرو ف ہیں۔اس بناء پر میں اور میرے ہم خیال دوست پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ پرویز لال پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات رہ چکے ہیں جبکہ موجود کابینہ میں انہیں ضلعی نائب صدارت کا عہدہ دیا گیا تھا۔