بدھ. جون 29th, 2022

چترال(نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام نے چترال کے دونوں اضلاع کے مختلف تحصیلوں کے چیئرمین کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ جمعرات کے روز جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش نے پشاور میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے مختلف اضلاع کی تحصیلوں کے میئر اور چیئرمین کیلئے پارٹی کے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ جمعیت علماء اسلام نے ضلع اپر چترال میں تحصیل تورکہو موڑکہو کیلئے پارٹی کے ضلعی امیر مولانا فتح الباری اور تحصیل مستوج کے لئے شہزاد خان کو نامزد کیا ہے جبکہ ضلع لوئر چترال میں تحصیل چترال کے لئے پارٹی کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن اور تحصیل دروش کے لئے سابق ممبر ضلع کونسل شیر محمد کو پارٹی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔