گیس پلانٹ کی منسوخی کیخلاف رضیت بااللہ کی درخواست پر ہائی کورٹ کا فریقین کو نوٹس

اشتہارات


پشاور(چ،پ) چترال کے مختلف مقامات پر گیس پلانٹس کی تنصیب کے منصوبے کی منسوخی کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت عالیہ نے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف سماجی و سیاسی کارکن اور دروش ایکش فورم کے صدر رضیت باللہ نے چترال کے تین مختلف مقامات دروش، ایون اور چترال میں گیس پلانٹس کی تنصیب کے منصوبے کو منسوخ کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف شیر حیدر ایڈوکیٹ کے ذریعے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ عدالت عالیہ نے درخواست کو منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ حکومت میں چترال کے مختلف علاقوں میں تین گیس پلانٹس کی تنصیب کا منصوبہ منظور کیا گیا تھا اور اس ضمن میں اراضی کی خریداری ہوکر مشینری بھی بیرون ملک سے منگوائے گئے تھے۔ ان منصوبوں کا مقصد چترال کے لوگوں کو سستے نرخ پر ایندھن کا متبادل ذریعہ فراہم کرنا تھا تاکہ جنگلات کی کٹائی اور اس وجہ سے ہونے والے ماحولیاتی مسائل پر قابو پایا جا سکے تاہم موجودہ حکومت نے اہم نوعیت کے اس منصوبے کو منسوخ کردیا جسکے خلاف رضیت بااللہ نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔