اپر چترال میں دو روزہ آئس ہاکی چمپئن شپ اختتام پذیر ہوئی

اشتہارات

بونی(افگن رضا) اپر چترال سرغوز میں دو روزہ ائس ہاکی چمپئن شپ اختتام پذیر ہوئی۔اس ایونٹ میں کل اٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں چار لڑکوں اور چار لڑکیوں کی ٹیم شامل تھیں۔ایونٹ آغا خان یوتھ اینڈ اسپورٹس بورٹ فار اپر چترال اور انوائرومنٹل اکیڈمی آف بونی کے اشتراک سے منعقد ہوا۔ یہ ایونٹ اپنی نوعیت کا پہلا چمپئن شپ ٹورنامنٹ تھا جو کے پی لیول میں ہوا، کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ عوام کا بھی ہجوم ائس ہاکی دیکھنے کیلئے سوغوز پر موجود تھے۔تمام کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد علی فائنل کے مہمان خصوصی تھے،،جبکہ اس کے ساتھ دیگر مہمان بھی شریک تھے۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کھیلوں کے انعقاد کو خوش آئند اور صحت مند معاشرے کے لئے ضروری قراردیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کریگی۔ انہوں نے کہا کہ چترال سرمائی کھیلوں کے لئے آئیڈیل علاقہ ہے اور یہاں پر ان کھیلوں کی ترقی کے مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھائیں گے۔

چیرمین اے کے وائی ایس بی اپر چترال اعجاز نے کہا کہ اس ایونٹ کا مقصد ہمارے علاقے میں صحت مند سرگرمیوں کو پروان چڑھانا اور منفی کاموں سے ہمارے یوتھ کو دور رکھنا تھا۔انہوں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے پر آرگنائزرز کو مبارکباد دی۔