پیر. اگست 8th, 2022

چترال(چ،پ) بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ضلع لوئر چترال اور اپر چترال کے مختلف تحصیلوں کے چیئرمین کیلئے اپنے امیدوار فائنل کردیا ہے۔ اس حوالے ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان نے ضلعی پارلیمانی بورڈ اور ڈویژنل پارلیمانی بورڈ کی سفارش پر ضلع لوئر چترال میں تحصیل چترال کی چیئرمین نشست کے لئے پارٹی کے جنرل سیکرٹری قاضی فیصل احمد سید اور تحصیل دروش کے چیئرمین کی نشست کے لئے شہزادہ خالد پرویز کو نامزدکر دیا ہے۔ اس طرح ضلع اپر چترال میں تحصیل مستوج کے چیئرمین کی نشست کے لئے پارٹی کے ضلعی صدر امیر اللہ کو نامزد کیا گیا ہے۔