عدالت عالیہ کے حکم پر خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات موخر

اشتہارات

پشاور(چ،پ)پشاورہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ کے حکم پر خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ پشاورہائیکورٹ ایبٹ آباد بنچ نے دائر شدہ رٹ پٹیشن نمبر116-Aپر فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے موسمی حالات کے پیش نظر مذکورہ اضلاع میں آزادانہ، صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں اسلئے عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے جاری کئے گئے اعلامیہ کو ختم کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ وہ خیبر پختونخوا کے مذکورہ اضلا ع میں موسمی صورتحال درست ہونے پر رمضان کے بعد الیکشن کے لئے نئے تاریخ کا اعلان کرے۔ عدالت عالیہ کے اس حکمنامے کے بعد صوبائی الیکشن کمیشن نے تما م ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر کو ایک چھٹی کے ذریعے اس بابت مطلع کیا ہے کہ تا حکم ثانی کاغذات نامزدگی کے حوالے سے کوئی عوامی اشتہار جاری نہ کیا جائے۔