وقت آگیا ہے کہ آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے قانونی جدوجہد کی جائے/غلام مرتضی جٹ

اشتہارات

پنجاب میں عدالتی اشتہارات نہ ملنے سے سینکڑوں مقامی اخبارات اور ہزاروں صحافتی خاندان متاثر ہو رہے ہیں
لاہور(نامہ نگار) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی(APRNS)کے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ (جی ایم جٹ)نے لاہور میں اہم تنظیمی اجلاس میں صدارتی خطاب میں کیا۔اجلاس میں مرکزی سیکرٹری کوآرڈنیشن قیصر محمود ڈار،مرکزی ڈپٹی کوآرڈنیٹر غلام مصطفٰی چوہدری،مرکزی میڈیا کوآرڈنیٹرغلام مرتضیٰ باجوہ،ترجمان صوبہ پنجاب ایچ ایم جہانگیر،ضلعی کوآرنیٹر لاہور محمد منشاء بھٹی،ڈاکٹر شاہد استقلال،آصف سیٹھی،جنید علی،عابد حسین،ظہیر عباس،نواب ناظم میوء،جی ایم قادری،بابر بھٹی،عبدالخالق کھوکھر،ملک ریاست،محمد اعظم علوی، حافظ جاوید اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ مقررین نے عہد کیا کہ کارکن صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے اور ان کو انکا حق دلوائیں گے۔آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے اور متفقہ قرار داد پاس کی گئی جس میں عدالتی اور قانونی جدوجہد کا فیصلہ کیا گیا اور صدر جی ایم جٹ کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔